ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جمعیۃعلماء ضلع پالگھر کی مقامی یونٹوں کے انتخابات مکمل؛ نالا سوپارہ، وسئی روڈ، وسئی پاپڑی اور ویرارمیں بیشتر سابقہ عہدیداران پر اتفاق

جمعیۃعلماء ضلع پالگھر کی مقامی یونٹوں کے انتخابات مکمل؛ نالا سوپارہ، وسئی روڈ، وسئی پاپڑی اور ویرارمیں بیشتر سابقہ عہدیداران پر اتفاق

Thu, 27 Dec 2018 00:44:25    S.O. News Service

ممبئی ۲۶؍ دسمبر (ایس او نیوز/پریس ریلیز) جمعیۃ علماء ہند کی ابتدائی ممبر سازی کے اختتام کے بعد انتخابی سلسلہ جاری ہے،مختلف مراحل میں ضلع پالگھر کی مقامی یونٹوں کا انتخاب عمل میں آیا ،جس میں اکثر مقامات پر سابقہ عہدیداران کو ان کی بہتر کار کردگی کی وجہ سے بحال رکھا گیا ۔ذیلی یونٹوں کا انتخاب ضلع کے مشاہدین کی نگرانی میں بحسن و خوبی انجام پایا ۔جس میں درج ذیل حضرات کو آئندہ میقات کے لئے حسب ذیل ذمہ داریاں دی گئیں ۔ 

جمعیۃعلماء بوئیسرکے صدر مولانا محمد عابد قاسمی ،جنرل سکریٹری حافظ ضمیر احمد فلاحی ،نائبین صدر مولانا عبد العلی قاسمی،مولانا عتیق احمد قاسمی،خازن مولانا ارشاد احمد مظاہری،جوائنٹ سکریٹری حافظ معظم علی اور مولانا اختر حسین مظاہری کو منتخب کیا گیا۔

جمعیۃعلماء وسئی روڈ:حاجی عبد القیوم اعظمی کو صدر،مولان اسراج احمد قاسمی ،مولانا مشتاق قاسمی کو نائبین صدر،مولانا محمد عارف عمری کو جنرل سکریٹری،مولانا سرفراز احمد قاسمی کو جوائنٹ سکریٹری ،حافظ شمیم اختر کو خازن منتخب کیا گیا۔

جمعیۃعلماء ویرار :مفتی انظار الحق کو صدر،شہزاد ابو بکر مرچنٹ کو جنرل سکریٹری ،اقبال یوسف شیخ،معین الدین انصاری کو نائبین صدر،شارق انصاری کو خازن منتخب کیا گیا۔

جمعیۃعلماء نالا سوپارہ : مولانا محمد سرور مظاہری کو صدر،مولانا عبد الصمد قاسمی کو جنرل سکریٹری ،مفتی ابو الکلام قاسمی ،الحاج شمیم،جناب محمود کونائبین صدر،خالد کراری کو خازن،حافظ محمد الیاس کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا۔ 

جمعیۃعلماء وسئی پاپڑی :مولانا عبد السبحان قاسمی کو صدر،مولانا علی حسن ،ڈاکٹر عزیز الرحمٰن شیخ ،مفتی رضوان،فاروق ملا کو نائبین صدر،مولانا شمشیر عالم قاسمی کوجنرل سکریٹری ،افضل میمن کو خازن،قاری عبد السمیع انصاری کو جوائنٹ سکریٹری منتخب کیا گیا ۔

پریس ریلیز میں خبر دی گئی ہے کہ ۵؍ جنوری۲۰۱۹ء ؁ بروز سنیچر عشاء کے بعد مدرسہ اشرف العلوم انصاری نگر نالا سوپارہ میں جمعیۃعلماء ضلع پالگھر کا انتخاب رکھا گیا ہے۔ضلع کے تمام اراکین منتظمہ سے وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کی گئی ہے ۔


Share: